حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، اہل الحق پارٹی عراق کے سیکرٹری جنرل شیخ قیس الخز علی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ عراقی مزاحمتی رابطہ کونسل نے شروع سے ہی امریکی سفارت خانے کو نشانہ بنانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیاہے،مزید کہا کہ امریکی قابضین کی چھاؤنیوں کو نشانہ بنانا ہمارا مسلمہ حق ہے۔
تفصیلات کے مطابق ، انہوں نے اپنے ٹویٹر پیج پر لکھا ہے کہ عراقی مزاحمتی کونسل نے شروع سے ہی امریکی سفارت خانے کو نشانہ بنانے کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔
شیخ الخزعلی نے مزید لکھا ہے کہ شریعت الٰہی اور زمینی قوانین کے مطابق امریکی غاصبوں کی چھاؤنیوں کو نشانہ بنانا مسلمہ حق ہے اور ہم اپنے ملک کو آزاد کرانے اور اپنے شہداء کا بدلہ لینے میں کبھی بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ابھی جواب دینے کا وقت نہیں آیا ہے ، لیکن وہ وقت زیادہ دور نہیں ہے۔
یاد رہے کہ رواں سال ایرانی اور عراقی عظیم کمانڈروں جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی شہادت کے بعد سے بغداد میں امریکی سفارتخانے پر یہ دوسرا راکٹ حملہ ہوا ہے۔